راولپنڈی: ضلع راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق، راولپنڈی میں اس وقت 11 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 مریضوں کی ڈینگی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ رواں سال ڈینگی سے کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ضلع وار تفصیلات:
- راولپنڈی ضلع: 30 کیسز
- مری: 28 کیسز
انسدادِ ڈینگی مہم کی پیش رفت
- یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ
- 58 ہزار 364 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی
- 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ
- 11 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی پازیٹو
- 69 ہزار 812 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا
قانونی کارروائیاں
- 2288 ایف آئی آرز ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج
- 1257 مقامات سیل
- 3555 چالان
- 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول
متاثرہ علاقے
مری کے پھاگھوری، پوتھا شریف، گھہال جبکہ راولپنڈی سٹی کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی میں مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہرین صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں۔




