ملتان میں جلالپور پیروالا کے مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیرِ آب، ایمرجنسی نافذ

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

ملتان (نیوز اسٹوڈیو): پنجاب کے شہر جلالپور پیروالا میں دریائے چناب کے قریب مقامی بند ٹوٹنے کے بعد سیلاب کی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ نے درجنوں بستیاں اپنی لپیٹ میں لے لیں اور متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق دریا چناب میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور شہری اہل خانہ سمیت چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر شہر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک جبکہ ہیڈ ترموں پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے قریب متعدد مقامی بندوں میں شگاف پڑنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جس سے سیلابی ریلا مزید طاقتور ہوگیا۔

جلالپور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندار بند ٹوٹنے کے بعد پانی بہادر پور تک جا پہنچا، جس کے باعث شہریوں کو فوری نقل مکانی کی ہدایت دی گئی۔ اس وقت 5 ڈرونز اور 50 کشتیاں متاثرہ افراد کے ریسکیو کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔

ادھر جھنگ میں دریائے چناب کے دوسرے ریلے سے 300 سے زائد دیہات زیرِ آب آچکے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ مظفرگڑھ کے علاقے عظمت پور میں بھی بند ٹوٹنے کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا۔

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے اور پانی بہاولپور کے ناردرن بائی پاس کے قریب پہنچ کر بستیوں میں داخل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو شہری علاقوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے باوجود امدادی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

15
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملتان میں جلالپور پیروالا کے مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیرِ آب، ایمرجنسی نافذ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us