جیل میں قاتلانہ حملہ؟ سنجے دت کا چونکا دینے والا انکشاف

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

ممبئی (نیوز اسٹوڈیو): بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو میں اپنی جیل کی زندگی کا ہولناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایک خطرناک مجرم نے ان کی گردن پر تیز دھار استرا رکھ دیا تھا اور وہ بال بال موت کے منہ سے بچے۔


سنجے دت کی سنسنی خیز کہانی

66 سالہ اداکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ جیل میں اپنی بڑی ہوئی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلاتے ہیں۔ حیران کن طور پر یہ قیدی کوئی عام فرد نہیں بلکہ دہرے قتل کا مجرم تھا۔

سنجے دت کے مطابق:

“جیسے ہی اس قیدی نے میرا گلا پکڑ کر استرا رکھا، میں نے پوچھا تم کس جرم میں ہو اور کتنے سال سے قید کاٹ رہے ہو؟”
قیدی نے جواب دیا: “میں 15 سال سے دہرے قتل کے الزام میں جیل میں ہوں۔”

یہ سنتے ہی سنجے دت کے بقول ان کے جسم میں خوف کی ایک سرد لہر دوڑ گئی اور انہوں نے فوراً قیدی کا ہاتھ روک لیا۔


فلمی سین یا حقیقت؟

سنجے دت نے کہا:

“سوچیں ایک دہرے قتل کا مجرم، ہاتھ میں تیز دھار استرا اور میرا گلا سامنے… یہ سب کسی فلمی سین جیسا لگ رہا تھا لیکن حقیقت میں میری جان خطرے میں تھی۔”


پسِ منظر

یاد رہے کہ سنجے دت کو 1993 ممبئی دھماکوں کے بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ کئی سال پونا کی یروادہ جیل میں قید رہے اور دورانِ قید انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

12
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جیل میں قاتلانہ حملہ؟ سنجے دت کا چونکا دینے والا انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us