افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ؛ 250 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی، گاؤں مٹی تلے دب گئے

featured
250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں
service
Share

Share This Post

or copy the link

کُنڑ، افغانستان — افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے خوفناک تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ درجنوں گاؤں مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور سیکڑوں لوگ ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور افغان وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسلامی امارتِ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ قدرتی آفت نہ صرف جانی نقصان بلکہ خطے میں انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے، اور فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

24
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ؛ 250 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی، گاؤں مٹی تلے دب گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us