کراچی (نیوز اسٹوڈیو) – قومی سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے ٹی 20 کرکٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ دونوں کھلاڑی پرفارم کرکے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ:
“پاکستان ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔ ہم کسی کھلاڑی کے لیے فل اسٹاپ نہیں لگا سکتے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ مینجمنٹ کی ڈسکشن بھی ہوئی ہے اور انہیں گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پا سکیں۔
عاقب جاوید نے واضح کیا کہ موجودہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ بنا رہے ہیں، اور اگر بابر اور رضوان بھی فارم میں واپس آتے ہیں تو وہ دوبارہ کھیل سکیں گے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں کیے گئے جس پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل دیا تھا۔