مداحوں کا کہنا: “اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر یہ کیوں کر رہی ہیں؟”
“پاری ہو رہی ہے” کے جملے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین ایک بار پھر مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دنانیر پہلے بغیر میک اپ نظر آتی ہیں اور پھر اچانک گلیمرس انداز میں اسکرین پر آتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو کے دوران انہوں نے مذاقاً کہا:
“پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”
یہ جملہ جہاں کچھ صارفین کو مزاحیہ لگا، وہیں کئی لوگوں نے اسے اشتعال انگیزی کو پروموٹ کرنے کے مترادف قرار دیا۔
مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے انہیں ہانیہ عامر سے مشابہ قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دنانیر بالی ووڈ یا پنجابی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تاہم، کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ “اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر ایسی ویڈیوز شیئر کرنے کی آخر ضرورت کیا ہے؟”۔
دنانیر مبین اپنی متنازعہ ویڈیوز اور بےباک بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اور یہ تازہ ویڈیو ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرینڈز میں لے آئی ہے۔




