راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ، 58 نئے کیسز رپورٹ

featured
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک
service
Share

Share This Post

or copy the link

راولپنڈی: ضلع راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق، راولپنڈی میں اس وقت 11 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 مریضوں کی ڈینگی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ رواں سال ڈینگی سے کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ضلع وار تفصیلات:

  • راولپنڈی ضلع: 30 کیسز
  • مری: 28 کیسز

انسدادِ ڈینگی مہم کی پیش رفت

  • یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ
  • 58 ہزار 364 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی
  • 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ
  • 11 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی پازیٹو
  • 69 ہزار 812 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا

قانونی کارروائیاں

  • 2288 ایف آئی آرز ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج
  • 1257 مقامات سیل
  • 3555 چالان
  • 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول

متاثرہ علاقے

مری کے پھاگھوری، پوتھا شریف، گھہال جبکہ راولپنڈی سٹی کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی اور گنگ منڈی میں مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ماہرین صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں۔

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ، 58 نئے کیسز رپورٹ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us