لاہور (نیوز اسٹوڈیو) – پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
نیوز اسٹوڈیو کے مطابق، ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات کی تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل تھا۔ وہ مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی پر مختلف الزامات عائد ہیں جن میں سائبر کرائم اور سوشل میڈیا پر متنازع سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات شامل ہیں۔ گرفتار ہونے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ڈکی بھائی پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں، جن کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اپنے ری ایکشن ویڈیوز، گیمنگ، اور بلاگز کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، تاہم وہ کئی بار مختلف تنازعات اور قانونی مسائل کا بھی سامنا کر چکے ہیں۔