اسلام آباد (نیوز اسٹوڈیو) – پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے حالیہ شو میں مہمان وینا ملک کو کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
فضا علی نے پروگرام کے دوران وینا سے کہا:
“میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ میں تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ تم ایک برانڈ ہو، تمہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو، پھر یہ ریلز بنانے کی ضرورت کیوں؟”
مزید گفتگو میں فضا علی نے زور دیا کہ نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں بلکہ برانڈ امیج کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینا کو چاہیے کہ وہ اپنے مقام اور عزت کا خیال رکھتے ہوئے مثبت اور معیاری مواد بنائیں۔
اس موقع پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ صرف انہی لوگوں کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں، تاہم انہوں نے کسی “خاص تعلق” کی تصدیق نہیں کی۔
یاد رہے کہ وینا ملک اپنے بے باک انداز اور متنازع بیانات کے باعث ماضی میں بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ سوشل میڈیا پر مختلف کلپس اور اپنے منیجر کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔