اسلام آباد — آڈٹ حکام کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے پانچ ممالک پر کروڑوں ڈالر واجب الادا ہیں، اور 40 سال گزرنے کے باوجود یہ رقم واپس نہیں لی جا سکی۔
کون سے ممالک ڈیفالٹر ہیں؟
رپورٹ کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ وہ ممالک ہیں جو پاکستان کے مالی ڈیفالٹر ہیں۔ مجموعی طور پر ان کے ذمے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں، جو ملکی کرنسی میں 86 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔
ادائیگی کی تفصیلات
- عراق: سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا۔
- سوڈان: 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر۔
- بنگلا دیش: شوگر پلانٹ اور سیمنٹ منصوبوں کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر۔
- گنی بساؤ: 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر۔
یہ رقوم 1980 اور 1990 کی دہائی میں دیے گئے ایکسپورٹ کریڈٹ کے تحت واجب الادا ہیں۔
حکومتی کوششیں اور ناکامی
آڈیٹر جنرل آفس نے پہلی بار 2006-07 میں اس ریکوری کی نشاندہی کی تھی۔ وزارتِ اقتصادی امور کے حکام کے مطابق، دفتر خارجہ کے ذریعے ڈپلومیٹک چینلز، مشترکہ وزارتی کمیٹیز، یاددہانی خطوط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھیجے گئے، مگر ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔
سفارشات
آڈیٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ معاملہ اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر اٹھایا جائے تاکہ پاکستان کی رقم جلد از جلد ریکور ہو سکے۔
نوٹ:
استعمال کی گئی تصاویر اے آئی (AI) پر مبنی ہے اور صرف حوالہ جاتی مقصد کے لیے شامل کی گئی ہے۔




