وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک

featured
service
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (نیوز اسٹوڈیو): وفاقی وزرا، اعلیٰ سرکاری افسران اور عام شہریوں کا حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس ڈیٹا میں موبائل سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی کاپیاں، کال ریکارڈز، اور بیرون ملک سفر کی معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود درجنوں ویب سائٹس صرف چند سو یا ہزار روپے کے عوض شہریوں کا مکمل ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر موبائل لوکیشن صرف 500 روپے، کال ریکارڈز 2000 روپے اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات 5000 روپے میں دستیاب ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ڈیٹا لیک میں نہ صرف عام شہری بلکہ وفاقی وزیرداخلہ، حکومتی ترجمانوں، پی ٹی اے کے عہدیداران سمیت اعلیٰ افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔ یہ انکشافات سکیورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے سنگین خطرات کو ظاہر کرتے ہیں، کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اس معلومات کو کسی بھی وقت غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ معاملہ ایک سال پہلے بھی اجاگر کیا گیا تھا لیکن متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔ اُس وقت پی ٹی اے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں، تاہم ایک سال بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔

وزیر داخلہ کا فوری نوٹس

خبر منظرعام پر آنے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، این سی سی آئی اے نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی ردعمل

سوشل میڈیا پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ آخر حساس ڈیٹا لیک کیسے ہوا؟ اور اس میں ملوث افراد کو اب تک بے نقاب کیوں نہیں کیا گیا؟ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں۔

یہ انکشاف پاکستان میں ڈیجیٹل سکیورٹی اور پرائیویسی کے بڑھتے خدشات کو مزید اجاگر کرتا ہے اور سوالیہ نشان چھوڑتا ہے کہ آخر ہمارے ڈیٹا کی حفاظت کس کے ذمے ہے؟

16
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us