گوشت اور ڈیری غذاؤں میں کمی کینسر کے خطرات 25 فیصد تک کم کر سکتی ہے، تحقیق

featured
گوشت اور ڈیری مصنوعات کی کھپت میں کمی لانا کینسر کی مہلک اقسام سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتا
service
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق گوشت اور ڈیری مصنوعات کی کھپت میں کمی لانا کینسر کی مہلک اقسام سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے، جو کہ خطرات کو 25 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

یہ تحقیق تقریباً 80 ہزار افراد پر کی گئی، جس میں سبزی خور افراد میں کینسر کے خطرات گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم پائے گئے۔ سبزی خور غذا کا تعلق خاص طور پر بریسٹ کینسر اور کم عمر مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں کمی سے جوڑا گیا۔

محققین نے شمالی امریکا میں سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ممبران کا آٹھ سال تک معائنہ کیا، جس کے دوران ان میں مجموعی طور پر کینسر کے خطرات میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق:

  • کولوریکٹل کینسر کی شرح میں 21 فیصد کمی
  • معدے کے کینسر میں 45 فیصد کمی
  • لمفوما میں 25 فیصد کمی

مزید یہ کہ لیکٹو-اوو سبزی خور (جو ڈیری مصنوعات اور انڈے استعمال کرتے ہیں) میں خون کے کینسر کی شرح کم تھی، جبکہ پیسکاٹیرینز (جو گوشت میں صرف مچھلی کھاتے ہیں) کے کولوریکٹل کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم پائے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی، باقاعدہ میڈیکل چیک اپ اور متوازن غذا کے انتخاب سے مہلک بیماریوں کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گوشت اور ڈیری غذاؤں میں کمی کینسر کے خطرات 25 فیصد تک کم کر سکتی ہے، تحقیق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us