ریاض (نیوز اسٹوڈیو) – سعودی عرب کے فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے اہم حکومتی و وزارتی شخصیات کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔
:شاہی فرمان کے مطابق، تین اعلیٰ سرکاری عہدیداران کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جن میں
- معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
- ڈاکٹر غسان بن عبدالرحمن الشبّل، جو کونسل آف منسٹرز کی جنرل سیکریٹریٹ میں مشیر تھے، انہیں بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
- انجینئر محمد بن حمد المادی، جو جنرل آرگنائزیشن برائے عسکری صنعتوں کے سربراہ تھے، انہیں بھی ان کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔



شامل ہیں۔
یہ اقدام سعودی عرب میں جاری حکومتی اصلاحات اور انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
شاہی حکم نامے کے بعد یہ خبر سعودی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر شائع ہوئی ہے۔ اس خبر کو مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے (گلف ٹوڈے)، سعودی گزٹ، عرب نیوز، فیس بک، (سابقہ ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر بھی نمایاں کوریج دی گئی۔
ماہرین کے مطابق، سعودی عرب کی قیادت اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے شفافیت اور ادارہ جاتی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اور اس فیصلے کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
