نامور سینئر اداکار انور علی انتقال کرگئے

featured
71 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے
service
Share

Share This Post

or copy the link

شوبز انڈسٹری غم میں ڈوب گئی، مداحوں کا اظہار افسوس

پاکستان کے سینئر اور نامور اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور زیرِ علاج تھے۔

گزشتہ شب طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور 71 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

انور علی کا شمار پاکستان کی فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے بہترین فنکاروں میں ہوتا تھا۔ خاص طور پر ان کے مزاحیہ کردار اور منفرد انداز نے شائقین کو ہمیشہ محظوظ کیا۔ وہ اپنے بے مثال طنز و مزاح کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سن کر شوبز انڈسٹری کے ستارے، ساتھی فنکار اور مداح افسردہ ہیں۔ متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر ان کے فن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انور علی جیسے اداکار بار بار پیدا نہیں ہوتے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

17
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نامور سینئر اداکار انور علی انتقال کرگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us