قاہرہ (نیوز اسٹوڈیو) عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کی سوشل میڈیا دنیا میں تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاکر “یاسمین” دراصل ایک 18 سالہ مرد طالب علم نکلا۔ یہ نوجوان خود کو خاتون ظاہر کرکے لوگوں کو گمراہ کرتا رہا اور سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی۔
یاسمین کون ہے؟
مصری میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’’یاسمین‘‘ نام سے مشہور ہونے والا یہ نوجوان ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر خواتین جیسا میک اپ اور حلیہ اختیار کرکے ویڈیوز بناتا تھا۔ اس کی معصومانہ شکل و صورت اور انداز نے ہزاروں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ وائرل اسٹار بن گیا۔
اصل حقیقت بے نقاب
تاہم حالیہ دنوں میں عرب میڈیا کی تحقیقات نے یہ بھانڈا پھوڑ دیا کہ یاسمین کوئی لڑکی نہیں بلکہ محض ایک 18 سالہ مصری لڑکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس نے اپنی شناخت چھپا کر سوشل میڈیا کی دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا۔
صارفین کی شدید ردعمل
یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ ہزاروں صارفین نے اس ’’دھوکے‘‘ پر غصے کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اسے ’’پراسرار مگر خطرناک رجحان‘‘ قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات آن لائن دنیا میں اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔
حکام کی ممکنہ کارروائی
ذرائع کے مطابق، مصر کے سائبر کرائم قوانین کے تحت اس نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے کیونکہ اس نے جعلی شناخت بنا کر عوام کو گمراہ کیا۔