پاکستان کے ٹاپ 40 کاروباری گروپس کی فہرست جاری، فوجی فاؤنڈیشن سرفہرست

featured
پاکستان کے ٹاپ 40 کاروباری گروپس کی تازہ ترین فہرست جاری، فوجی فاؤنڈیشن سرفہرست قرار
service
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (نیوز اسٹوڈیو) اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک نے پاکستان کے ٹاپ 40 کاروباری گروپس کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے، جس میں فوجی فاؤنڈیشن کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 5.9 ارب امریکی ڈالر ہے، جس میں سے 60 فیصد حصہ عوامی ملکیت میں ہے۔

سر انور پرویز نمبر ون تاجر قرار

ویلتھ پرسیپشن انڈیکس 2025 کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین سر انور پرویز کو 3.5 ارب ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کا نمبر ون تاجر قرار دیا گیا ہے۔
نجی کاروباری گروپس کی فہرست میں سید بابر علی کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی ٹاپ 5 فہرست

پاکستان کی 20 بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق

  1. فوجی فاؤنڈیشن – 5.9 ارب ڈالر
  2. سر انور پرویز کا بیسٹ وے گروپ – 4.513 ارب ڈالر
  3. محمد علی ٹبہ گروپ – 2.591 ارب ڈالر
  4. میاں محمد منشا – 2.399 ارب ڈالر
  5. حسین داؤد – 2.390 ارب ڈالر

دیگر نمایاں کاروباری شخصیات

فہرست میں شامل دیگر بڑے بزنس لیڈرز میں ریاض ادریس، عارف حبیب، سلطان علی علانا، سہیب ملک، ناصر محمود کھوسہ، سلطان علی لاکھانی، رفیق محمد حبیب، شیخ مختار احمد، افتخار اے شیرازی، عامر پراچہ، اعزاز حسین، عباس حبیب، محمد مقصود اسماعیل، طارق سید اور جہانگیر صدیقی شامل ہیں۔

20 ارب پتی کاروباری گروپس کی فہرست

تھنک ٹینک نے پاکستان کے 20 ارب پتی کاروباری گروپس کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ اس میں سید بابر علی پہلے نمبر پر ہیں۔ دیگر نمایاں ناموں میں

  • فواد مختار
  • میاں عبداللہ
  • سردار یاسین ملک
  • ڈاکٹر گوہر اعجاز (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز)
  • حبیب اللہ خان
  • میر شکیل الرحمان
  • سید محمد جاوید
  • عقیل کریم ڈھیڈی
  • بشیر جان محمد
  • میاں عامر محمود
  • نسرین محمود قصوری
  • جہانگیر ترین
  • پیر محمد دیوان
  • یعقوب احمد
  • علیم خان
  • میاں احسن
  • اشرف موکاٹے
  • شاہد سورتی
  • ندیم ملک شامل ہیں۔

یہ فہرست پاکستان کے معاشی منظرنامے پر بڑے کاروباری گروپس کی پوزیشن اور ان کے اثرورسوخ کی عکاسی کرتی ہے، جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

نوٹ:
استعمال کی گئی تصاویر اے آئی (AI) پر مبنی ہے اور صرف حوالہ جاتی مقصد کے لیے شامل کی گئی ہے۔

11
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کے ٹاپ 40 کاروباری گروپس کی فہرست جاری، فوجی فاؤنڈیشن سرفہرست

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us