امریکا کا بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ

featured
پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم
service
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد، پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا اہم دور

ایکسپریس نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین مذاکرات کا دور منعقد ہوا۔ اس مشترکہ اجلاس کی صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حکمتِ عملی

مذاکرات میں بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (TTP) سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔

امریکی خراجِ تحسین اور تعزیت

امریکا نے خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کو سراہا اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں، بشمول جعفر ایکسپریس پر حملہ اور خضدار اسکول بس دھماکے، میں شہید ہونے والے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

سیکورٹی ڈھانچے کی مضبوطی پر زور

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے لیے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، اور سیکیورٹی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی تعاون

پاکستان اور امریکا نے مؤثر اور دیرپا انسدادِ دہشت گردی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا بھی عزم دہرایا۔ مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پائیدار اور منظم روابط دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا کا بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us