ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست، 34 سال بعد سیریز اپنے نام

featured
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست، 34 سال بعد سیریز اپنے نام
service
Share

Share This Post

or copy the link

ٹاروبا — ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز سے شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔ قومی ٹیم 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام

پاکستان کی جانب سے نائب کپتان سلمان آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد نواز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6، حسین طلعت 1 رن بنا سکے۔
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، حسن علی اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سلز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اسکور کیے۔
کپتان شے ہوپ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
ایون لوئس 37، روسٹن چیز 36، کیسی کارٹی 17، شرفین ردرفورڈ 15، گداکیش موتی اور برینڈن کنگ 5، 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے اختتام پر جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر دھواں دار 43 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

سیریز کا نتیجہ

ویسٹ انڈیز نے یہ جیت اپنے نام کر کے نہ صرف سیریز 2-1 سے جیت لی بلکہ 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

3
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست، 34 سال بعد سیریز اپنے نام

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

News Studio Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us